سولیا ،9؍ اگست (ایس او نیوز) سبرامنیا کے ایک نجی اسکول میں پڑھانے والے ٹیچر گروراج کو پولیس نے نابالغ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے اور دھمکی دینے کے الزام میں پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ گروراج متاثرہ لڑکی کو اکثر اپنے گھر آنے کے لئے کہتا تھا اور وہاں اس کے ساتھ جنسی زبردستی کیا کرتا تھا ۔ اس کے علاوہ اپنے موبائل فون پر اس نے لڑکی کی قابل اعتراض تصویریں رکھی تھیں ۔ جنسی ہراسانی کے بعد اس نے لڑکی سےرقم لاکر دینے کا مطالبہ کیا اور یہ دھمکیاں بھی دیں کہ اگر اس نے مطالبہ پورا نہیں کیا تو اس کی تصویریں عام کردے گا۔ جس خوف کھا کر لڑکی نے گروراج کا یہ مطالبہ بھی پورا کردیا ۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس سارے معاملہ میں گروراج کی بیوی نے بھی اپنے شوہر کا ساتھ دیا تھا ۔
پولیس نے گروراج کو گرفتار کرنے کے بعد پتور میجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔